تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے ایک ہزار 96 میڈیا انفلونسرز کو بھرتی کیا گیا ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کے لیے 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سوشل میڈیا انفلونسرکو ایک سال کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے سوشل میڈیا انفلونسرزکو ماہانہ 25 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی ، انفلونسرز حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو سوشل میڈیا پر اجاگرکریں گے کورونا سے بچاو ویکسین سے متعلق آگاہی بھی میڈیا انفلونسرز کی ذمہ داری ہوگی

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ میڈیا انفلوانسرز انٹرن پروگرام حکومت اور عوام کا رابطہ موثر بنانے کے لیے ہے،ان انٹرنیز کا کسی جماعت یا اس کی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں، انٹرن شپ کے لیے سوشل میڈیا انفلوانسرز میرٹ پر شفاف طریقے سے بھرتی ہوئے، آن لائن نظام کے تحت بھرتی تمام میڈیا انفلوانسرز کا ریکارڈ آن لائن موجود ہے،

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

سوشل میڈیا کے لئے ٹیمیں تنخواہ پر رکھنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منصور احمد قریشی کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہو گئیں، ملازمین اب تک تنخواہوں اور الاؤنس سے محروم ہیں۔ اور پیسے سوشل میڈیا پر جھوٹی کیمپینز چلانے کے لئے اڑائے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ،ایف آئی اے نے کئی ایسے افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن کا تعلق کسی نے کسی ذریعہ سے پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیموں سے نکلا، ان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ،گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما محمد منیب کیانی سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے، میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کاسینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نےدو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھی دوسری جانب ملزم کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نےکل ایک ٹوئٹ کی تھا جو کہ قابل اعتراض تھی اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

قبل ازیں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر سانحہ پر ساری قوم دکھی اور غمزدہ ہوئی ، قومی سانحہ پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کا زہریلا پروپیگنڈہ شرمناک ہے ،سانحہ پر شرمناک پروپیگنڈہ کرنے والے روبوٹوں کا ریموٹ کنٹرول بنی گالا میں ہے، عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کے مجرم ہیں آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ادارے غیر جانبدار ہوئے تو عمران خان کو تکلیف ہوئی ،عمران خان کی خواہش تھی کہ قومی ادارے ان کے ٹائیگرز بن جائیں،ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوطے پر عمران خان خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں، عمران خان کی بدزبانی نے معاشرے کو آلودہ کردیا ہے

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Comments are closed.