سوڈان میں مسلح گروپوں کی صلح کے لیے کمیٹی کی تشکیل

0
43

سوڈان میں مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت اور صلح کے لیے کمیٹی کی تشکیل ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق ..سوڈان میں عبوری کونسل نے مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے لی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ سوڈان عبوری کونسل کے نائب صدر جنرل محمد حمدان دقلو عُرف "حميدتی” ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبوری کونسل میں سیاسی کمیٹی کے سربراہ شمس الدین کباشی، ان کے نائب اور میجر جنرل اسامہ العوض محمدین شامل ہیں۔

کباشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اور سیاسی نوعیت کے ایسے گروپ نمودار ہو رہے ہیں جن کو ساتھ لینا چاہیے تا کہ ملک کے امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے باور کرایا کہ عبوری کونسل سوڈان میں یک جہتی، سلامتی اور امن کی خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ مفاہمتی کمیٹی کی تشکیل جنرل دقلو کے جمعرات کے روز ایک کانفرنس میں خطاب کے چند روز بعد عمل میں آئی ہے۔ خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل میں خرطوم میں دھرنا ختم کرانے کے ذمے داروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

Leave a reply