سوڈان امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کیسے کوشاں

0
36

سوڈان امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کیسے کوشاں

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں عبوری حکومت کے سربراہ وزیراعظم عبداللہ حمدوک کا کہنا ہے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے سوڈان کا نام نکالے جانے کے حوالے سے "پیش رفت” ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز امریکا کے تاریخی دورے کے اختتام پر کہی۔

امریکی وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ اور کانگرس کے سینئر ذمے داران سے ملاقاتوں کے بعد حمدوک نے اٹلانٹک کونسل ریسرچ سینٹر کے زیر انتظام ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ "بات چیت میں اصل توجہ یقینا سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے ہٹانے پر مرکوز تھی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس معاملے نے بہت سی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران امریکیوں کے ساتھ شروع ہونے والی بات چیت بہت اچھی شکل میں آگے بڑھ رہی ہے”۔

اس سے پہلے صدر سو ڈان عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ واشنگٹن کی پابندیاں سوڈانی عوام کے لیے زبردست تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔

عبداللہ حمدو ک کے مطابق ”سابقہ حکو مت نے دہشت گردی کی حمایت کی تھی اور سوڈانی عوام نے اس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ان پابندیوں کی وجہ ہماری عوام شدید تکلیف میں ہیں۔ لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نکال دیں اور سوڈانی عوام کو سابقہ حکومت کے جرائم کی سزا دینا بند کریں“۔

Leave a reply