سوہائے علی ابڑو نے فلم میں کردار کے لئے سر منڈوالیا

0
37

کلاسیکل ڈانسر و اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے ہالی وڈ فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستانی فلم سازوں کی فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے سر کے بال کٹوا لیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’ دی ونڈو‘ میں کردار کی مناسبت سے بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بال منڈوائے

اگرچہ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اداکارہ نے فلمی کردار کے لیے سر منڈوا لیا ہو تاہم یہ پہلا موقع ضرور ہے کہ ڈانسر و اداکارہ نے اپنے بالوں کی قربانی دی ہے سوہائے علی ابڑو کو زیادہ تر شہرت اپنی کلاسیکل ڈانس کی وجہ سے حاصل ہے تاہم انہوں نے چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

سوہائے علی ابڑو نے فلم کے کردار کے لیے بال منڈوانے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر بھی کیں اور بتایا کہ انہیں ایسا کرنے میں ابتدائی طور خوف ہو رہا تھا تاہم انہیں فلم کے ساتھ اداکاروں اور ٹیم نے حوصلہ دلوایا تو وہ بال منڈوانے کے لیے تیار ہوگئیں
https://www.instagram.com/p/B7bxP5xnZ3F/?igshid=exegpk6lzqcy
https://www.instagram.com/p/B7dLXeWHjvI/?igshid=hhztx2jcdt0h
انہوں نے بال منڈوانے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں سر کے بالوں کے بغیر ایک خاتون کا یہ روپ اور یہ خوبصورتی دیکھ کر منفرد احساس ہو رہا ہے اور وہ خود کو بہادر بھی محسوس کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بال فلم کے کردار کے لیے منڈوائے کیوں کہ فلم میں ان کے کردار کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے اور انہوں نے ہر روپ کے لیے الگ ہیئر اسٹائل اپنایا ہے


ان کے اس طویل کیپشن پر فاران طاہر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اس پرہجیکٹ میں شمولیت ہمارے لئے نعمت اور اعزا کی بات ہے ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ آپکی کام پر توجہ آپکا ٹیلنٹ اور آپ کی کام میں سپرٹ کے لئے جس پر سوہائے علی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا

اداکارہ و ڈانسر نے لکھا کہ فلم کے آخر میں ان کے کردار کو بالوں کے بغیر دکھایا جانا تھا جس وجہ سے انہوں نے بال منڈوائے

انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دی ونڈو‘ سے متعلق بتایا کہ فلم ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے مابین باہمی تعاون کا منصوبہ ہے جس میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


یاد رہے کہ سوہائے سے قبل ماڈل ایمان سلیمان بھی اپنے سر کے بال مختصر کروانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں

پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی


سوہائے علی ابڑو پاکستان کی معروف کلاسیکل ڈانسر، اداکارہ اور ماڈل ہیں انہوں نے معروف ڈراموں تم مجھ میں زندہ ہو، من کے موتی اور سنگ مرمر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے

سوہائے علی ابڑو نے 2017 میں پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سام مسعود کی فلم ’پیور لینڈ‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا مذکورہ فلم میں سوہائے علی ابڑو نے صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے ایک دہائی قبل مقامی وڈیروں سے اپنے خاندان کی زمین کا قبضہ چھڑوایا تھا

نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا تھا بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی تھی اور سوہائے علی ابڑو نے فلم میں ان کا کردار ادا کیا تھا

زاہد احمد صبا قمر کے ساتھ فلم میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار


اداکارہ نے لکھا کہ اٹلی نژاد شخص سے شادی کے تین ماہ بعد اب وہ والدین کا گھر چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ گھر آگئی ہیں اور انہیں پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اب مکمل ہو چکی ہیں

سوہائے علی ابڑو نے 2019 میں اٹلی کے ڈانسر سے شادی کرلی تھی، شادی سے قبل دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے

Leave a reply