زاہد احمد صبا قمر کے ساتھ فلم میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار

چند روز قبل پاکستان کے نامور اداکار سید جبران نے اعلان کیا تھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں اور اس ہی فلم کے ساتھ سینما اسکرینز پر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے اور انہوں نے یہ بھہ کہا تھا کہ فلم کے تین مرکزی کرداروں میں ایک کردار لینا ابھی باقی ہے اور اب وہ ایک کون سے ٹی وی اسٹار ہیں جو اس فلم کا حصہ بنیں گے ان کا نام بھی سامنے آ گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ نامور ٹی وی سٹار زاہد احمد ہیں جو اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں اب اس فلم میں صبا قمر اور سید جبران کے ہمراہ کام کریں گے

خیال رہے کہ زاہد احمد ماضی میں صبا قمر کے ہمراہ ایک ٹیلی فلم ‘دل دیاں گلاں’ میں بھی کام کرچکے ہیں

ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے زاہد احمد نے انکشاف کیا کہ وہ اس فلم میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گےاداکار کے مطابق اس فلم میں کام کرنے کی آفر انہیں پروڈیوسر مصنف اور ہدایت کار نے دی تھی

سید جبران صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے


زاہد احمد کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا یہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی اور امید ہے کہ شائقین کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں کو بھی پسند آئے گی

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ سچ ہے کہ میں اس فلم میں کام کرنے جارہا ہوں بہت پرجوش ہوں اور سب سے زیادہ خوشی ہے کہ میں صبا قمر کے ہمراہ کام کروں گا اور انہوں نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ صبا قمر بلاشبہ ہمارے ملک کی بہترین فنکارہ ہیں شوبز میں گارنٹی تو نہیں لیکن انشاءاللہ میں محنت سے کام کروں گا
اور فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی ریلیزکو بکرا عید 2020 پر یقینی بنایا جائے گا

اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ اس کی کہانی محسن علی نے تحریر کی جبکہ ثاقب خان اس فلم کی ہدایات دیں گے
فلم کو حسن ضیا اور جمیل بیگ پروڈیوس کررہے ہیں


صبا قمر نے اس پوسٹ میں تعریف کرنے پر زاہد احمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ فیصل قریشی نے خوشی کا اظہار کیا

دوسری جانب سید جبران نے بھی فلم کے تینوں مرکزی کرداروں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک طویل کیپسن لکھا جس میں انہوں نے مداحوں دوستوں سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور فلم کے بارے میں مختصراً بتایا انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ وہ ور زاہد احمد اس فلم سے سینما سکرین پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں


جبکہ عائزہ خان اور دیگر نے سید جبران کو مبارکباد دی اور صباء قمر نے سید جبران کی تعریف کی

Comments are closed.