لاہور:طلال چودھری ہسپتال سے ڈسچارج کے بعد غائب،پولیس پیچھے پیچھے طلال پولیس کی پہنچ سے دور،اطلاعات کے مطابق طلال چودھری ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہسپتال سے ڈسچارج، ہسپتال کے واجبات طلال چودھری کے بھائی نے ادا کر دئیے جبکہ نیشنل ہسپتال انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی کی تصدیق کردی۔
لیگی رہنما طلال چودھری نیشنل ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں جس کی ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد طلال چودھری روبصحت تھے انہیں ڈسجارج کیا گیا۔ ہسپتال کے واجبات طلال چودھری کے بھائی نے ادا کیے۔
دوسری جانب اے ایس پی کا کہنا ہے کہ عائشہ رجب سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، عائشہ رجب کا بیان لیکر معاملہ آگے بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہسپتال کی ڈسچارج سلپ نہیں دکھائی گئی، ہسپتال کے بل کی ادائیگی کا پتہ نہیں جبکہ ہسپتال عملے نے کہا کہ مریض کو ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ڈسچارج کردیا ہے۔
اے ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ آج ہسپتال انتظامیہ کے کافی لوگ نہیں تھے، طلال چودھری سے دوبارہ رابطہ کریں گے اور پھر انکا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔