صومالیہ، الشباب کے 30دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعوی

0
37

صومالی فوج نے دیہی علاقے شابیلے میں عسکریت پسند تنظیم الشباب کے خلاف ایک مہم میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

صومالیہ، امریکی فوج کا الشباب عسکریت پسند پر فضائی حملہ

صومالیہ کے ڈپٹی فوجی کمانڈر حسن عدن ہاشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے بدھ کو دیہی شابیلے میں السالنی اور دنانے گاوں کے درمیان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس دوران 30 دہشت گرد مارے گئے اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔فوج نے تین جنگی گاڑیوں کو ضبط جبکہ کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

مقامی آبادی کے مطابق شہر میں کچھ گھنٹوں تک گولہ باری جاری رہی۔یاد رہے کہ چار دن پہلے بھی اسی علاقے میں الشباب کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

صومالیہ میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر سمیت پانچ افراد جاں بحق

صومالیہ:الشباب کی دہشتگردی 17 ہلاک ،درجنوں زخمی

یاد رہے صومالیہ کا جنوبی علاقہ اگست 2011 سے صومالی فورسز اور الشباب کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

Leave a reply