کہیں سستے پٹرول کی پیشکش تو کہیں مہنگے پٹرول پر احتجاج
راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں پیٹرول پمپ مالک نےپلاسٹک کی تھیلیاں جمع کرنےکےعوض سستا پٹرول دینےکا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق اشوک کمار نامی پیٹرول پمپ کےمالک نےیہ پیشکش پلاسٹک شاپر کے استعمال کے باعث بڑھتی آلودگی سےنمٹنے کے لیے دی ہے۔
15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ان کا کہنا ہے کہ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں، قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔پیٹرول پمپ کے مالک نے 15 جولائی سے 3 ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا تھا، اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا
اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔پیٹرول پمپ کے مالک کا کہنا ہے کہ ابھی لوگوں میں معلومات کی کمی کے باعث اچھا فیڈبیک نہیں مل رہا، اس لیے ممکنہ طور پر اس مہم کو مزید 6 ماہ جاری رکھیں گے۔
جبکہ دوسری طرف نگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 51.7 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 42.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول 89 ٹکا سے بڑھ کر 135 ٹکا ہوگیا جب کہ ڈیزل کی قیمت 114 ٹکا ہوگئی۔
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان
وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پر قیمتوں میں تازہ ترین اضافہ تیل کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہے۔ ملک زیادہ سبسڈی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بلند ترین اضافہ ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔