سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، میئرکراچی وسیم اختربول اٹھے

کراچی: سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، میئرکراچی وسیم اختربول اٹھےتفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی کے مسائل پربات کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں یا نہیں، رابطہ کمیٹی کو عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا حال برا ہے، سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھکاری کی طرح کراچی کا شیئر مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس تجربہ ہے، سہولتیں نہیں ملیں ورنہ کام جانتے ہیں، سپریم کورٹ نے طاقت دی کہ تجاوزات ہٹائیں، ہم نے ہٹا کر دکھا دئیے۔

Comments are closed.