ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کوکیسے بگائیں ،پاکستانی طبی ماہرین نے بتا دیا
کراچی:پاکستان میں ڈینگی ملک میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، 35 ہزار سے زائد افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوکر ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے پاکستانی طبی ماہرین نے بھی اپنی تحقیقات پیش کی ہیں ، ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں طبی ماہر آغا غفار نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے چند آسان نسخے بتائے ہیں۔
فوجی کی ساتھیوں پراندھا دھند فائرنگ،8 اہلکارہلاک، 2 زخمی
طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں کا رس جسم پر لگانے سے آپ ڈینگی مچھر سے حفاظت پاسکتے ہیں، لیموں کے رس سے مچھر دور بھاگتے ہیں، لہسن، پیاز، تلسی، سونف رکھنے سے بھی مچھروں کو بھگایا جاسکتا ہے۔
طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں پر لونگیں لگا کر کسی ایک جگہ کمرے میں رکھ سکتے ہیں جس سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں لیکن اسے کثیر تعداد میں رکھنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ لیموں کا رس ہاتھوں میں لگا کر جسم پر لگالیں اور کسی گارڈن یا کھلے مقام پر چلے جائیں تو ڈینگی مچھر نہیں کاٹے گا۔
آرمی چیف کی شاہ محمود کی بہن کی وفات پرتعزیت
طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ ایک دوا ہے کالا دانا جسے ہرمل بھی کہا جاتا ہے، ہرمل اور لوبان کسی بھی جگہ پر کھلی فضا میں رکھا جائے تو اس کے دھوئیں کے قریب کبھی بھی مچھر نہیں آئے گا۔آغا غفار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی چیز جلائی جائیگی تو وہاں پر آکسیجن لیول کم ہوگا اور دھواں پھیلے گا تو وہاں مچھر نہیں رہ سکے گا۔
آغا غفار نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ڈینگی ہوچکا ہے انہیں اپنی حفاظت زیادہ کرنی چاہئے تاکہ ان کا مرض بلڈ کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو منتقل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جنہیں زندگی میں کبھی ڈینگی ہوچکا ہے انہیں مچھر سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔
خبردار: زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک
آغا غفار نے کہا کہ ڈینگی کی صورت میں پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس ہمارا جگر ٹھیک کرتا ہے اور اس کے لیے وٹامن سی ضروری ہے، وٹامن سی کے لیے سیب بہت مفید ہے، سیب کے جوس میں اگر آپ تھوڑے سے قطرے لیموں کے ڈال کر پی لیں تو خود بخود ہی پلیٹ لیٹس بہتر ہوجاتے ہیں۔