بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان مجھے مارا کرتا تھا اور مار مار کر لہو لہان کر دیتا تھا، میری چونکہ عمر کم تھی تو وہ مجھے مارنے کے بعد کہہ دیا کرتا تھا تم سے میں محبت کرتا ہوں تبھی تو مارتا ہوں کسی اور کو کیوں نہیں مارتا اور میں کم عمری کی وجہ سے مان جاتی تھی ایک بار ایک سینئر اداکارہ کے سامنے اس نے میرے سر پر رم انڈیل دی تو اس اداکارہ نے سلمان خان کا یہ رویہ دیکھ کر کہا کہ چلو سومی تم میرے فلیٹ میں چل کر رہو.
انہوں نے کہا کہ ایشوریا رائے نے جب سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ مار پیٹ کرتا ہے تو مجھے پتہ تھا کہ یہ بات سچ ہے اس لئے میں ایشوریا رائے کے ساتھ کھڑی ہوئی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان اور ”سنگیتا بجلانی کی شادی ہونے والی تھی شادی کے کارڈ تک بٹ گئے تھے” ، لیکن سلمان ایک لڑکی کے ساتھ پکڑے گئے جس کے بعد ان کی شادی ٹوٹ گئی. یاد رہے کہ سومی علی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ ہے اور آج کل وہ سلمان خان کے خلاف انٹرویوز دے رہی ہیں ان کا اتنے سال کے بعد آکر انٹرویوز دینے کا کیا مطلب ہے یہ تو وہی جانتی ہیں.