ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے رہائشی ایونٹ آرگنائزر پرمود شرما نے دہلی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سوناکشی سنہا بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) مدعو تھیں تاہم اداکارہ تقریب میں نہیں پہنچیں جس کے بعد تقریب کے منتظم نے اداکارہ سے ان کے
پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل
رپورٹس میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ تقاضا کرنے کے باوجود سوناکشی سنہا کے مینجر نے ایونٹ آرگنائزر کو پیسے واپس دینے سے انکار کردیا جب متاثرہ شخص کو بار بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کے باوجود پیسے نہیں ملے تو اس نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی۔
رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اس کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کی غرض سے مراد آباد آئی تھیں، لیکن اس کے بعد مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر
سوناکشی سنہا سے قبل بھی دیگر متعدد شوبز شخصیات کے خلاف اسی طرح کے کیسز دائر ہو چکے ہیں اور ان پر ایسے الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ پیسے لینے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کرتیں۔
دوسری جانب سوناکشی سنہا نے تاحال اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔