شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں:ملک وقوم کے خلاف سازشیں دم توڑنے والی ہیں‌ :فرخ حبیب

0
35

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ 5سال بھی وزیراعظم رہیں گے، جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں احتسابی کارروائی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کبھی ان کواین آراونہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، وہ عوام کی بہتری کیلئےاقدامات کررہےہیں، اپنی جائیدادوں کے بجائے غریبوں کوگھربناکر دے رہے ہیں، غریب خاندانوں کوصحت کارڈ دیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نام کےآخرمیں زرداری لگانےسےکوئی لیڈرنہیں بن جاتا، قیمتوں میں اضافے پر شور مچانے والے اب کمی پر واویلا کیوں مچارہےہیں، زرداری کے فرزند نے مینار پاکستان کے ناصر باغ میں جلسی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

Leave a reply