بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

0
50

کینسر کا شکار بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی ایک سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں اور جاندار اداکاری کے باعث اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی اداکارہ سونالی بیندرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CEOhK9Rntxv/?igshid=sm1omjiysfp0
اداکارہ سونالی بیندرے کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CEOpUWKHI4n/?igshid=99vcsjry5j3g
سونالی بیندرے نے اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لباس میں ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں سونالی کے ساتھ اُن کے شوہر گولڈی بہل بھی موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEOloNoH4Rx/?igshid=mh78d17thfen
سونالی باندرے کا شمار بالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش، کل ہونا ہو، میجر صاحب اور دل جلے‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اداکارہ نے تامل، تیلگو اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

علاوہ ازیں سونالی نے کئی ٹی پروگرامز اور رئیلٹی شوز میں جج اور میزبان کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں-

واضح رہے کہ سونالی بیندر ے نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ انہیں ’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا ہے جس کے بعد اداکارہ علاج کے لیے امریکا چلی گئیں تھیں تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

Leave a reply