سونم باجوہ نے لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں جلد سے جلد پاکستان آﺅں۔ میں پاکستان کے ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں، اتنے شوق سے تو پاکستانی بھی اپنے ڈرامے نہیں دیکھتے ہوں گے جتنے شوق سے میں دیکھتی ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے رقیب سے ، صدقے تمہارے جیسے ڈرامے دیکھے ہیں اور میرے پاس تم ہو تو میرا آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ ہے۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں فواد خان کی دیوانی ہوں ،

”اگر مجھے اس کے ساتھ فلم آفر ہو تو میں تو سکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہاں کر دوں گی ”۔ ان کے ساتھ کام کرنا میری خوش بختی ہوگی۔ اس سے قبل بھی سونم باجوہ اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ کَرش تبدیل ہوتے رہتے ہیں، میرے آل ٹائم فیورٹ کَرش فواد خان ہیں۔ ان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ وہ بس وہ ہیں۔یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سونم باجوہ نے فواد خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہو۔ اس سے قبل 2022 میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ انہیں ڈیٹ کرتیں۔

تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

Shares: