سونم کپورکے بچے لندن میں پڑھیں گے یا انڈیا میں؟

حال ہی میں سونم کپور کے گھر بیٹے کی ولاد ت ہوئی ہے سونم اور ان کی پوری فیملی کافی خوش ہے۔ سونم نے ووگ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ میرے بچے ہندوستان میں پڑھیں لکھیں گے یا لندن میں لیکن میں اتنا ضرور جانتی ہوں کہ انڈیا میرے لئے میرا گھر ہے اور میں یہاں زیادہ ریلیکس رہتی ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مکمل طور پر بمبئی گرل ہوں۔ سونم نے یہ بھی بتایا کہ جب مجھے میری پریگننسی کا پتہ چلا اس وقت میرے شوہر کورونا میں مبتلا تھے اور ہم دونوں لندن والے گھر میں رہ رہے تھے۔ میرے شوہر کورونا کی وجہ سے تنہائی میں رہ رہے تھے۔ مجھے جب میری پریگننسی کی خبر ملی تو میں نے زوم پر اپنے شوہر کو کال کی اور انہیں یہ خوشخبری دی ، ان کو جب میں نے یہ بتایا تو وہ بہت خوش ہوئے بلکہ انہوں نے ہی میرے والدین کو کال کی اور ان کو بتایا۔ سونم نے مزید یہ

بھی کہا کہ جب لڑکی ماں بن جاتی ہے تو اسکی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو ابھی سفر کی شروعات ہے ہمیں بس اتنا پتہ ہے کہ ہماری زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہیں۔ یاد رہے کہ بیٹے کی ولادت کے بعد سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی اور اس میں انہوں نے دوستوں ،فیملی ممبر اور ڈاکٹرز نرسسز کا شکریہ ادا کیا۔سونم کپور انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گزشہ چند ماہ سے وہ انسٹاگرام پر روٹین سے پوسٹیں لگا رہی ہیں۔انسٹاگرام پر سونم کو مبارکباد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Comments are closed.