سونے کی فی اونس قیمت میں غیر معمولی اضافہ

0
72

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1744 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ دس اپریل بروز ہفتے کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموری طور پر 181 روپے کا اضافہ ہوا۔ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ تین ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 77 روپے پر پہنچ گئی۔ آج بتاریخ 10 اپریل کے ریٹ فی تولہ قیمت: -/ 103,900روپے, دس گرام قیمت: -/ 89,077 روپے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Leave a reply