عالمی مارکیٹ؛ سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
عالمی بلین مارکیٹ اور پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج بروز بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی ،حیدرآباد، سکھر ،ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 202400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173525 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 2150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھکر 1843.27روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ادھر عوام کا کہنا ہے شادیوں کو سیزن ہے اور حکومت کو چاہئے کہ سونا اور زیورات سے متعلق تمام چیزوں سمیت باقی اشیاء ضروریہ کو بھی سستا کریں کیونکہ غریب آدمی اس دور میں پسہ کر رہ گیا ہے اور کوئی بھی چیز نہیں خرید سکتا ہے جب امیر لوگ مزید امیر ہوتے جارہے کاروباری حضرات نے مہنگائی کررہی جنہیں کوئی روکنے والا نہیں کیونکہ 10 روپے چیز مہنگی ہوتی تو یہ 20 روپے کردیتے ہیں.








