اور جب ایک لاکھ روپے کے عوض سونیا حسین نے اپنے لمبے بال کٹوا لیے

اداکارہ سونیا حسین جن کی حقیقت سے قریب اداکاری کے بہت سارے مداح ہیں. سونیا نے اپنے ہر کردار کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں‌ہیں. گو کہ ہر آرٹسٹ کہیں نہ کہیں سے شروع کرتا ہے اسی طرح سے سونیا حسین کے پاس بھی کمرشلز اور اداکاری کی آفر آئیں . سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے جب پہلا کمرشل کیا تو انہیں ایک لاکھ روپیہ ملا. وہ کہتی ہیں کہ میرے لئے ایک لاکھ روپیہ بہت بڑی بات تھی ، لیکن ساتھ ہی مجھے کہا گیا کہ آپ کو اپنے لمبے بال کندھوں تک کٹوانے ہوں گے تو میں نے ان سے کہا کہ بالکل کاٹ دیں بال ، اب اتنے زیادہ پیسے مل رہے ہیں تو بال تو کٹوا ہی سکتی ہوں . انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں نے جب مجھے کٹے بالوں میں دیکھا تو ان کو شدید افسوس

ہوا.مجھے چونکہ کمرشل کے لئے لمبے سے چھوٹے بال کٹوانے اور کام کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپیہ مل رہا تھا تو خوش تھی لیکن میرے گھر والوں کو میری یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی تھی . سونیا نے کہا کہ میرے گھر والوں کو اگر میرے لمبے بال پسند تھے تو مجھے بھی پسند تھے لیکن کام کے لئے ان کی قربانی دینی پڑی .

Comments are closed.