پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کو بھارتی ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اسٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن پر خوب ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں-

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی اسٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں انٹرنٹ صارفین سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔

سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا صا رفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے پاس اُن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔

Shares: