بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلکش اور حسین آواز سُن کر رو پڑے ہوگئے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرسونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا۔
https://www.instagram.com/p/CDvRFd8haJY/?igshid=4ydknzqk83e0
چھوٹی سی عمر میں ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں اور انہیں تو ہادیہ کی آواز اتنی پسند آئی کہ وہ جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
https://www.instagram.com/tv/CDtmGMGBULZ/?utm_source=ig_embed
ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے میں حیرت زدہ ہوں کہ آج بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے-
بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔
سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔
سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب یہ کلام سنا تو روپڑے، یہ بہت ہی خوبصورتی سے لکھا اور گایا گیا کلام ہے۔
اپنی ویڈیو میں گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔