گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار
دبئی: بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
باغی ٹی وی : بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صرف وہ ہی نہیں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھابھی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ وہ دبئی میں ہیں اور انہیں ایک شو کے لیے بھونیشور جانا تھا لیکن اب وہ سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ قرنطینہ میں ہیں۔
گلوکار نے کہا ہمیں محتاط رہنا ہوگا، خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس بار یہ وبا تھوڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، مجھے تھیٹر والوں کے لیے برا لگتا ہے، مجھے فلم بنانے والوں کے لیے بھی برا لگتا ہے کیونکہ پچھلے 2 سالوں میں ہمارے تمام کام متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع
واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں کئی بھارتی شوبز شخصیات کورونا وبا میں مبتلا ہو چکی ہیں جن میں پریم چوپڑا، دلناز ایرانی، جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل، مرونال ٹھاکر، نورا فتیحی اور معروف پروڈیوسر ایکتا کپور شامل ہیں انہوں نے مداحوں سے احتیاط برتنے اور وباء سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 58 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58,097 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 358 ہو گئی ہے۔
کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ
نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی ہے اسی مدت میں 534 مریض انتقال کر چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے وفات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 551 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں 13 لاکھ 88 ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوں کی کل تعداد 68 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 242 ہو گئی ہے-
بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں
دوسری طرف، 23 ریاستوں میں 2135 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالہ میں 185 معاملے ہیں۔ جب کہ اومیکرون کے انفیکشن سے 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے 5289 فعال کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 25475 ہوگئی ہے۔