اسٹیٹ بینک نے سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کو سماعت کیلئے منظور کیا جائے،شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے اسٹیٹ بینک کیطرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کردی چار نجی بینکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی اپیل میں وزارت خزانہ،قانون، چیئرمین بینکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا, اپیل میں کہا گیا ہے کہ شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیصلے کو چیلنج کئے جانے پر کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔ سود اللہ اور رسول ﷺ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ سودی معیشت سے جان چھڑائے بغیر ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی۔

صحافی انصار عباسی کہتے ہیں کہ پہلے 1992 میں نواز شریف کی حکومت تھی جب سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی بجائے SC میں چیلنج کر دیا گیا۔ آج پھر ایک بار سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ہے اور حکومت شہباز شریف کی ہے۔ چینلج کرنے والوں میں سٹیٹ بنک بھی شامل ہے۔ افسوس صد افسوس

واضح رہے کہ رواں برس 28 اپریل کو وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف کیس کا 19 سال بعد فیصلہ سنا یا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں ،معاشی نظام سےسود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں، انٹرسٹ ایکٹ 1839 مکمل طورپرشریعت کیخلاف ہے سود کیلئےسہولت کاری کرنیوالے تمام قوانین اورشقیں غیرشرعی قرار دے دی گئیں اسلامی بینکاری نظام رسک سے پاک اوراستحصال کیخلاف ہے، ملک سے ربا کا خاتمہ ہرصورت کرنا ہو گا، ربا کا خاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے، بینکوں کاقرض کی رقم سے زیادہ وصول ربا کے زمرے میں آتا ہے، بینکوں کا ہرقسم کا انٹرسٹ رباہی کہلاتا ہے، قرض کسی بھی مدمیں لیا گیا ہواس پر لاگو انٹرسٹ ربا کہلائے گا ،وفاقی شرعی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تمام بینکوں کی جانب سےاصل رقم سے زائدرقم لینا سود کے زمرے میں آتا ہے، حکومت کوہدایت دی جاتی ہے کہ انٹرسٹ کا لفظ ختم کرے، ربا مکمل طورپرہرصورت میں غلط ہے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

 ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

Shares: