جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آج کی مصرفیات کا شیڈیول جاری

0
47

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آج کی مصرفیات کا شیڈیول جاری

باغی ٹی وی : جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کریں گے۔

صرف منفی کورونا ٹیسٹ آنے والے مہمان کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہو گی۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے کراچی آئی ہے۔

ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلاٹیسٹ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا.

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو ہوں گے۔

پروٹیز کھلاڑی اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کریں گے، جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقا کی ٹیم کو سرکاری مہمان کے مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آخری مرتبہ جنوبی افریقا 2007 میں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہوتی رہی ہیں اور پاکستان نے جنوبی افریقا کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے۔ 1995 کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان 11 میں سے 7 میں جنوبی افریقا جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a reply