ملائیشیا میں ضبط ہونے والےطیارے کے مسافر آخر کار منزل پر پہنچ گئے

0
30

ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آّئی اے کے طیارے کے مسافروں آخر کار منزل پر پہنچ گئے

باغی ٹی وی : ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آّئی اے کے طیارے کے مسافروں کی متبادل ذریعے سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر آج نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دبئی سے شام 7 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی، نجی ائیرلائن مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی، پریشان مسافروں نے ایئرپورٹ پر کااحتجاج کیا ہے۔دوسری جانب 54 مسافربراستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیشیا نے پاکستان کا 777 طیارہ قبضے میں‌لیے لیا تھا ، چونکہ پی آئی اے نے ان کے پیسے ادا کرنے تھے . پی آئی اے کی پرواز PK-895 پاکستان سے ملائیشیا گئی اور جب پاکستان واپسی کیلئے کوالالمپور ایئر پورٹ پر اس میں مسافر سوار تھے۔

پائلٹ نے پرواز کیلئے سگنل مانگا تو اسی وقت کوالالمپور ایوی ایشن کے اہلکاروں نے طیارے سے مسافروں اور عملے کو اتار دیا اور انہیں بتایا گیا کہ ملائیشین عدالت کے حکم پر طیارے قبضے میں لے لیا گیا ہے

Leave a reply