اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

0
47

سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔

باغی ٹی وی: اتوار کو ناسا، سپیس ایکس، ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی مشن پر ایک راکٹ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کردیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔اس تاریخی مشن میں سعودی عرب کے دو خلا بازی ریانہ برناوی اور علی القرنی بھی موجود تھےمشن فلوریڈامیں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔

موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ دریافت

سپیس ایکس کی طرف سے تیار کردہ "فالکن 9” میزائل امریکہ کے فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ میزائل میں ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارےگا۔

سعودی سپیس اتھارٹی کے نامزد سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے انکشاف کیا کہ مملکت میں اب 3 خلاباز موجود ہیں جو خلا میں جا چکے ہیں سعودی عرب 3 خلاباز بھیجنے والے عرب دنیا کے پہلا ملک بن گیا۔

ناسا، کمپنی سپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی نےاتوار کی صبح فلوریڈا کےشہر اورلینڈو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ خلائی مشن ‘‘ ایکس ٹو ’’ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ چاروں خلا میں مائیکرو گریویٹی میں 14اہم سائنسی تحقیقی تجربات کریں گے۔

نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی …

خلا میں پرواز کے دوران بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دونوں خلابازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو واپس بھیجی ہے،دونوں خلاباز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔


یہ ویڈیو سپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے بعد آئی۔ فالکن 9 ریانہ برناوی اور علی القرنی کو لے کر اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

Leave a reply