پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکمل راستے بند

پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکمل راستے بند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پرپہلے اسپیکر ہاوس احتجاج کیا اور اب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اسپیکر کی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کا فیصلہ کیا، تمام اراکین اکٹھے مل کر اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ پہنچے لیکن انہیں اسپیکر ہاوس جانے سے بھی روک دیا گیا۔

اسپیکر ہاؤس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے لیکن وہاں بھی انہیں دروازے بند ملے، پی ٹی آئی اراکین کو مین گیٹ پر روک لیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے اپنے استعفے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو بھی ای میل کردیئے ہیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہے، منسٹر انکلیو ، خیبرپختونخوا ہاوس ، پنجاب ہاوس ، سندھ اور بلوچستان ہاوس کو جانے والے بھی راستہ بند ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے 44 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ استعفے واپس لینے کا فیصلے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی گئی ہے۔ اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی.


دوسری جانب پیر کی صبح تحریک انصاف کے وہ ارکان جنکے اب تک استعفے منظور نہیں کئے، وہ واپسی کے لیے قومی اسمبلی بھی پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے اب تک مجموعی طور پی ٹی آئی کے 79 ارکان اور شیخ رشید سمیت 80 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عمران خان نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قومی اسپیکر نے تحریک انصاف کے 34 اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے استعفے منظور کئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
20 جنوری کو اسپیکر نے مزید 35 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔
17 جنوری کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا۔

Comments are closed.