سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بشیر فاروق کی ملاقات
0
40
Speaker

سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج پیر کے روز ملاقات کی ہے ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو نگراں وفاقی وزیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے سرفراز احمد بگٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بگٹی بطور نگران وزیر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عام انتخابات کے انعقاد کے میں اپنا آئینی کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنمائوں نےملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے عوام کی فلاح و بہبود کے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا.

جبکہ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کے روز چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر ممبران کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Speaker
چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے متوسط طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 4 لاکھ مستحق افراد کو کھانے کی فراہمی، لاکھوں نوجوانوں کے لیے انفورمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی) ٹریننگ، میڈیکل اسسٹینس، خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت عوام کی فلاح کے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔ اسپیکر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امداد کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو کھانے کی فراہمی ہو، آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں افراد کی ٹریننگ کا عمل ہو یا خواتین و نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، میڈیکل اسسٹنس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے اقدامات کا دائرہ گوجر خان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک وسیع کرنے کا کہا تاکہ گوجر خان سمیت ملک کے دیگر دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا پر امن تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔ اسپیکر نے مولانا بشیر فاروق، چوہدری اختر اور ڈاکٹر امجد ثاقب جیسی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار شخصیات اللہ تعالیٰ کے بہت قریب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود عظیم مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ان شخصیات کی جدو جہد کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسپیکر نے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply