سپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سے حلف لیں گے:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور:(نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کل حلف لیں گے۔

اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالےسے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل صبح 11.30 بجے منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں۔

 

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”489202″ /]

جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جس کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں۔

Comments are closed.