اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر کیا ہوئی بات چیت

0
69

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر کیا ہوئی بات چیت

باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹلیستا نے ملاقات کی ہے .ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے .

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،

پاکستان زرعی شعبوں کی ترقی کے لیے زراعت کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس کا خواہاں ہے، دونوں ممالک معاشی شعبے کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے، پاکستان بیلاروس کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،

،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی رائیں کھلیں گی.سی پیک منصوبے باہمی تجارت کو بڑھانے اور روزگار کی نئی راہیں ہموار کر گا، پاکستان سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پرعزم ہے،
بیلاروسی سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے،

سوویت یونین کے تحلیل ہونے بعد بیلاروس کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرنے والوں میں پاکستان پہلے ممالک میں شامل ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،
بیلاروس اور پاکستان عالمی اور علاقائی امور کو حل کرنے میں بین الاقوامی میدان میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،

Leave a reply