عبدالقادر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاورنےخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو آر ڈی او کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے منعقد اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم ، یو آرڈی او کی پروجیکٹ منیجر راشد خان، شیراز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساجد صاحب، اور الیکشن آفیسر اصغر صاحب ، اکبر خان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں خواجہ سرا اور معذور افراد بھی موجود رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نادرا اور سو ل سوسائٹی کی تعاون سے خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح کو بڑھایا جائے۔ معاشرے کے تمام افراد بلخصوص خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آخرمیں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائی جائی گی
Shares:








