سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین ، یاتری کب پہنچیں گے خبر آگئی

پاکستان ریلوے کی جانب سے بابا گرونانک کی سالگرہ منانے کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین تیار، سپیشل ٹرین اپنے پہلے کامیاب سفر کے بعد کراچی سے ننکانہ پہنچی، ٹرین میں سکھ یاتریوں کو عبادت کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟

پاکستان ریلویز کی جانب سے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر ملکی و غیر ملکی مہمان سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین تیار کی گئی ہے۔ سکھ کمیونٹی کے تہوار کیلئے خصوصی ٹرین لاہور میں ڈیزائن کی گئی، سپیشل ٹرین میں سکھ یاتریوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے سیٹیں نکال کر، قالین بچھا کر کوچ کو گیلری اور ہال کی شکل دی گئی ہے۔

جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

ٹرین کا ایک حصہ گروگرنتھ کیلئے مختص کیا گیا ہے، ٹرین سکھوں کی تاریخ، گرونانک کی جائے پیدائش، ننکانہ صاحب اور آرام گاہ کرتارپور کی تصاویر کے ساتھ ساتھ سکھ مذہب سے متعلق آگاہی تصاویر سے مزین ہے جبکہ ٹرین میں زری کے کپڑوں، آرائشی قالین، پھولوں، سازندوں سمیت گلوکاروں کی موجودگی سکھ کلچر اور مذہب کی بھرپور نمائندہ کرتی ہے۔ ٹرین کی آرائش میں سکھ کمیونٹی نے بھی حصہ لیا۔

2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

ٹرین گزشتہ روز اپنے پہلے کامیاب سفر میں کراچی کینٹ سے حیدرآباد، شہدادپور، نواب شاہ، روہڑی، خانیوال اور شورکوٹ کینٹ سے ہوتی ہوئی ننکانہ پہنچی تھی۔ ٹرین میں سوار سکھ یاتریوں نے پاکستان ریلوے کی جانب سے امن وآتشی کے اس پیغام کو خوب سراہا۔سکھ سپیشل ٹرین کل ننکانہ صاحب سے صبح 10 بجے واپس کراچی روانہ ہوگی، ٹرین پانچ اکانومی کلاس، پانچ اے سی سٹینڈر، ایک پاور وین اور بریک وین پر مشتمل ہے۔

Comments are closed.