سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی وکلا کے حق میں بول پڑی

0
34

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی وکلا کے حق میں بول پڑی

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن نے چیمبرز گرانے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ناخوشگوار واقعے کی شدید مزمت کی ہے اور تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے چیمبرز گرانے کا معاوضہ اور چیمبرز کی تعمیر بلا تاخیر کی جائے، سپریم کورٹ بار ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے نے غیر قانونی آپریشن کیا، وکلا کی قیمتی اشیاء بھی چوری کی گئیں۔

بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ معاملے کو مناسب انداز میں حل کریں، مناسب حل نہ ہوا تو وکلا کی آواز پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد میں عدالتیں بند کرنا انتہائی ظلم ہے۔

واضح‌ رہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے . اسی طرح ان تجاوزات میں وکلا کے چیمبرز گرائے گئے جس کاعدالت کی طرف سے آرڈر تھا . ان تجاوزات کے گرانے پر وکلا نے توڑ پھوڑ شروع کردی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی معاف نہ کیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک میں جب وکلا آئے تو اس وقت اسپیشل سکیورٹی پولیس نہیں تھی اور اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد عدالت پہنچے جب کہ اس دوران چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے۔

اس موقع پر مشتعل وکلا نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور ویڈیو بنانے پر لڑپڑے جب کہ وکلا نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مقدمات کی کارروائی روک دی گئی۔وکلا کی اس توڑ پھوڑ اور قانون شکنی پر پولیس افیسر نے اپنے ایک بیان قلم بند کریا جس میں کہا گیا کہ کیسے وکلا سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے

وکلا کے احتجاج کے سبب اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا اور ہائیکورٹ کی سروس روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

Leave a reply