تربیلا اور منگلا ڈیم سپل ویز کو کھول دیا گیا جبکہ تربیلا ڈیم شیڈول سے پہلے بھرنے کے بعد سپل ویز کو کھول دیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح نے 1549.85 کی حد کو چھو لیا لیکن ڈیم میں پانی سٹور کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1550 فٹ ہے۔

واضح رہے کہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 1238 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی سٹوریج کیلئے صرف چار فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔ تاہم حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں اٹھاون لاکھ ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں ستر لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع کرلیا گیا ہے۔

جبکہ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیع میں گندم سمیت تمام فصلوں کے لئے سندھ اور پنجاب کا مجموعی حصہ بڑھ جائے گا جبکہ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ زخیرہ کئے گئے پانی سے ایک روپے سے کم لاگت پر اربوں یونٹ بجلی پیدا ہوگی تاہم دوسری جانب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اسکے علاوہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Shares: