آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 28 اور 29 ستمبر 2023 کی رات صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو جھڑپیں ہوئیں ہیں اور ضلع مردان کے علاقے کٹلنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

علاوہ ازیں ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں، اپنی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ تاہم لانس نائیک غیرات خان (عمر 33 سال، ضلع کرم کے رہائشی) نے بہادری سے لڑنے کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Shares: