سال 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی پاکستانی شوبز ستاروں نے لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے مداحوں کو حیران کیا۔

باغی ٹی وی : پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر نے بھی سال کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے مداحؤں کو حیران کر دیا ہے-

اداکارہ صرحا اصغر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نکاح کی تصاویر اور مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔

صرحا اصغر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جن میں انہوں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔

انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر ہانیہ کامران کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا-

صرحا اصغر نے اپنے شوہر عمر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نکاح کے خاص دن پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکارہ کے شوہر نے بھی سیاہ رنگ کا لباس اور میرون رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

قبل ازیں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مایوں کی سادہ سی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انہتائی سادگی سے شادی کی ہے۔


ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے.

خیال رہے کہ صرحا اصغر نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ‘کھوٹ’ میں اداکاری کی تھی۔

صرحا اصغر نے رواں برس ڈراما ‘پیار کے صدقے’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

Shares: