آئی سی سی ورلڈ کپ آج کے میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیموتھ کرارتنے اور کچھ دیر بعد اوشکا فرنانڈو پویلین لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر کرارتنے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کا شکار بنے اور فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہی اوشکا فرناڈوبھی زیاد دیر کریز پر ٹھر نہ سکے اور 30 رنز بنا کر پولین لوٹے
سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔








