سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

0
46

لاہور: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دیا،
قومی شاہینوں کے پر کٹ گئے، ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست کا سامنا ، سری لنکا نے قومی ٹیم کو 13 رنز سے شکست جبکہ سیریز میں شاہینوں کو کلین سوئپ کردیا،،،،

پاکستانی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 134برنز بناسکی،،،پاکستان کے حارث سہیل 52 ،بابر اعظم 28 ،سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 17 رنز جبکہ وہاب ریاض نے 10 رنز بنائے۔۔فخر زمان صفر ، عماد وسیم 3 آصف علی ایک رنز بناسکے،،،
سری لنکا کے ہاسارنگا نے تین ،لاہیرو کمارانے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو 78 ،پریرا 13 اور داسن شناکا 12 رنز بناکر نمایاں رہےپاکستان کے محمد عامر نے تین، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے شکست ہوئی۔
وانندو ہسارنگا کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟
قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟

Leave a reply