سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں اپنے کھلاڑی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
باغی ٹی وی : سری لنکا کرکٹ کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان پر سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کا الزام ہے۔
سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار
ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔
بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا
31 سالہ کھلاڑی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پہلے راؤنڈ کے دوران ٹورنامنٹ سے باہرہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ رہ رہے تھےگونا تھیلا کا کو پولیس کی تفتیش کے بعد اتوار کی صبح سڈنی کے ٹیم ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
دانشکا تین ہفتے پہلے انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کی جگہ ایشن بندارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ٹیم منیجمنٹ نے اسکواڈ سے باہر ہونے ہر دانشکاگونا تھیلاکا کو وطن واپس نہیں بھیجا بلکہ انہیں اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں رکھا۔