مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کی صبح چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش سے شہر سری نگر کی تمام بڑی سڑکیں بالخصوص تاریخی لال چوک زیر آب آگیا۔ پانی کے دکانوں اور مکانوں میں گھسنے کی وجہ سے نہ صرف مال خراب ہوا بلکہ اہل خانہ کے لیے بھی پریشانیوں کا سبب بن گیا۔
مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100بھیڑیں لقمہ اجل بن گئیں
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔

سری نگر کا تجارتی مرکز لال چوک جمعرات کی صبح جھیل کا نظارہ پیش کرتا رہا ۔کئی دکانوں میں پانی گھس گیا جس کی وجہ سے وہاں مختلف قسم کے مال کو کافی نقصان پہنچا۔ لال چوک کے گروپیش سڑکوں پر کم سے کم دوفٹ پانی جمع تھا۔

رزیڈنسی روڑ اور ریگل چوک میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہو ا۔ پانی ایکسچینج روڑ پر کئی عمارتوں بشمول یو این آئی دفتر اور ریڈ کراس دفتر میں گھس گیا۔

Shares: