شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سُر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
باغی ٹی وی : گزشتہ 3 سالوں سے کنگ خان بالی ووڈ سے دور رہے ہیں کنگ خان کے دنیا بھر میں مداحوں کو ہمیشہ سے ہی ان کی فلم کا انتظار رہتا ہے تاہم اب مداحوں کو اداکار کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم اب دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور گزشتہ دو تین دہائیوں سے بڑے پردے پر راج کرنے والے کنگ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر حکمرانی کا سوچ رہے ہیں۔
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خود موجود تھے، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا-
جس پر شاہ رخ خان نے کرن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں‘ بس پھر کیا تھا ٹوئٹر پر کنگ خان کا ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاہ رخ ویب سیریز کرنے جارہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار
بھارتی میڈیا نے بھی خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔