شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنیوالے این سی بی آفیسر اداکارہ کے خاوند ہیں

شاہ-رخ-خان-کے-بیٹے-کو-گرفتار-کرنیوالے-این-سی-بی-آفیسر-اداکارہ-کے-خاوند-ہیں #Baaghi

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے اداکارہ کرانتی ریڈکر کے خاوند ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی خصوصی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے مراٹھی فلموں کی اداکارہ کرانتی ریڈکر کے خاوند ہیں۔

سمیر وانکھیڈے اس وقت شہ سرخیوں کے ذریعے منظر عام پر آئے تھے جب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سوشانت سنگھ راجپوت ڈرگ کیس کی تحقیقات کی تھیں۔

میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی ” پرواہ نہیں” شاہ رخ خان

رپورٹ کے مطابق مراٹھی فلموں کی اداکارہ کرانتی ریڈکر نے سمیر وانکھیڈے کے ہائی پروفائل منشیات چھاپوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے خاوند پہ بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاوند ایک محنتی انسان ہیں اور کیسز کے متعلق گھر پر بات چیت نہیں کرتے ہیں ان کے خاوند کی نجی زندگی کام کی وجہ سے قربان ہو رہی ہے۔

بھارت کی مراٹھی فلمی اداکارہ نے سمیر وانکھیڈے سے 29 مارچ 2017 کو شادی کی تھی ان کے جڑواں بچے ہیں۔

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کے دن بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر 8 افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

ین سی بی کے آفیسر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے شاہ رخ خان کے بیٹے کو 4 اکتوبر کے دن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

Comments are closed.