بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم پٹھان کامیاب ہوئی ہے ان کی مارکیٹ ویلیو میں دس گنا اضافہ ہو گیا کیونکہ ان سے شائقین اور پرڈیوسرز کی توقعات بڑھ گئی ہیں، ان کی اسی سال دوسری فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا نام ہے جوان ۔ جوان فلم میں جو ولن کا کردار ادا کر رہا ہے اسکی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، اس سے پہلے تکے لگائے جا رہے تھے کہ جوان فلم کا ولن کون ہو گا،لیکن اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے جوان میں ولن کا کردار جنوبی سپر اسٹار وجے سیتھوپتی نبھا رہے ہیں، چند گھنٹوں قبل ریڈ چلی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ نئے پوسٹر پر فلم کے ولن یعنی وجے سیتھوپتی کو سیاہ جیکٹ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے جنہیں موت کا سوداگر کہا جارہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ریڈ چلی نے کیپشن میں لکھا کہ” آپ تیار ہیں یا نہیں، تباہی مچانے کے لئے آرہا ہے”۔ خیال رہے کہ فلم جوان 7 ستمبر کو دنیا بھر میں 3 زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔شاہ رخ خان اپنی اس فلم سے پٹھان سے بھی زیادہ امیدیں لگائے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بھی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کریگی ۔