بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے جب شاہ رخخان نے فلم جوان آفر کی تو اس میںمیرا ایک مختصر کردار تھا، لیکن میرے پاس ہاں کہنے کے علاوہ کوئی دوسری آپشن تھی ہی نہیں، لہذامیں نے ہاں کر دی. انہوں نے کہا کہ نہ کرنے کی تو میں ویسے بھی نہیں سوچ سکتی تھی، سب جانتے ہیں کہ میرا اور شاہ رخ خان کا رشتہ کس نوعیت کا ہے. ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں اور میں نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ہی کی تھی.
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”شاہ رخ خان کی محبت ہے کہ وہ مجھے کردار اور پراجیکٹس آفر کرتے ہیں”. دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ شاہ رخ خان کی محبت تو ہے ہی لیکن اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اور بھی تھی وہ یہ کہ اس فلم کی کہانی بہت اعلی تھی .اداکارہ نے کہا کہ میں فلم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کا حصہ بن کر اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کے ساتھ فخر بھی محسوس کررہی ہوں، یاد رہے کہ فلم جوان نے ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس کیا ہے.