آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گزشتہ روز بھی ضمانت نہ مل سکی تاہم شاہ رخ خا ن کو اچھی خبر مل گئی-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اعتراف کیا ہے کہ آریان خان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے گزشتہ روز آریان خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر اسپیشل کورٹ میں سماعت ہوئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کیس سے متعلق جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آریان خان کے پاس سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔
تاہم این سی بی نے آریان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے کردار کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، آریان سے برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وہ اس پورے معاملے میں شامل ہے۔
منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ
این سی بی نے آریان کا کیس بھی دیگر ملزمان سے الگ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ آریان ایک بااثر شخص ہے جو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں-
نارکوٹکس ایجنسی نے آریان پر انٹرنیشنل ڈرگز ڈیلر سے رابطوں کا بھی الزام لگایا کہا کہ یہ بھی صاف ہے کہ اچت کمار اور شیو راج نے آریان اور ارباز کو چرس سپلائی کی، یہ سب ملزمان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
دوران سماعت آریان کے وکیل امیت دیسائی نے بھی دلائل دیے تاہم عدالت نے سماعت مقامی وقت کے مطابق کل 12 بجے تک ملتوی کردی ضمانت کا فیصلہ نہ ہونے پرآریان نے کل کی رات بھی ممبئی کی سینٹرل جیل میں بسر کرنی ہوگی۔
شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کے لیے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کروانے والے وکیل امیت دیسائی کو ہائر کیا ہے۔
منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار
دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور سیاستدان شترو گھن سنہا منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔
شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو آریان کے ذریعے شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے کوئی بھی اس معاملے میں آگے آنا نہیں چاہتا ، ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ یہ دوسرے کا مسئلہ ہے وہ ہی اس سے نمٹے ، اپنی جنگ خود لڑے فلم انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا گروپ ہے ، گودی میڈیا کی طرح یہ بھی گودی اداکار ہیں –
شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے
اداکار شتروگھن سنہا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان سے کوئی ممنوعہ مواد اور منشیات برآمد نہیں کی ہے لیکن اگر انہیں کوئی منشیات مل بھی گئی ہے تو سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہے لیکن اس معاملے میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیس میں مونمُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے نام بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے سب شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا-