شاہ رخ خان جنہیں آج کے دن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہو گئے ہیں وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں تین دہائیاں دیکھ لی ہیں۔ شاہ رخ خان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نہیں سپر ہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ ڈرہو، بازیگر ،رام جانے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم ایسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔شاہ ر خ خان
کے فلم انڈسٹری میں تیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو دی ایک ٹریٹ اور وہ ٹریٹ ہے ان کی ایک جھلک فلم پٹھان کے کردار کی۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں شاہ رخ خان کی ایک جھلک نظر آرہی ہے دیکھ کر کردار کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں ہے۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان ابراہیم کافی وقت کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے اور دیپیکا کے ساتھ ماضی میں بھی شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ دوبارہ ان کی جوڑی بڑی سکرین پر اپنا کیسا رنگ جماتی ہے۔