بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے پیار محبت کے اظہار کے سینز کرنے ہوتے ہیں یہ کہنا ہوتا ہے کہ آئی لو یو ، تو مجھے بہت کوفت ہوتی ہے ایسا کرنے سے کیونکہ ذاتی زندگی میں میرا یقین ہے کہ اگرآپ محبت کرتے ہو تو آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر کہنے کی ضرورت پڑ گئی تو پھر وہ محبت نہیں ۔ اداکار نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں خصوصی طور پر باپ کے انتقال کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا ہے ، لیکن ہر مشکل وقت میں میری ماں نے میری حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے مجھے ادب
آداب سکھایا انہوں نے مجھے دین کے مطابق چلنا سکھایا ، مجھے یاد ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو میری ماں مجھے کہا کرتی تھی کہ کھانا اتنا لینا بیٹا جتنے کی ضرورت ہے ضائع مت کرنا ۔وہ مجھے کہا کرتی تھی کہ کسی پر کبھی انحصار نہ کرنا اپنے کام خود کرنا ۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میری ماں نے میرے ساتھ کیرئیر بنانے کے ھوالے سے بھی زبردستی کبھی نہیں کی تھی ہمیشہ یہی کہا کہ جو دل کرے وہی کرو لیکن دل لگا کر محنت کر کے ساتھ کرو۔میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ زبردستی کا قائل نہیں ہوں ان کو اپنی زندگی میں جو کرنا ہے کر کریں میں کبھی ان کو مجبور نہیں کروں گا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔