بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ کچھ عرصہ پہلے تک منشیات کیس کو بھگتتے رہے ، کیس چلتا رہا ، تفتیش کے دوران آریان کے خلاف کوئی ثبوت اور گواہی نہ مل سکی جس کے بعد انہیں رہائی مل گئی، رہائی کے بعد آریان خان کافی محتاط نظر آتے ہیں اور اب ان کی زیادہ توجہ کام پر ہے. آریان خان نے اپنا کپڑوں کا برینڈ متعارف کروایا ہے ، جس کے لئے وہ کافی محنت بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. شاہ رخ خان جو کہ دنیا کے دیگر برینڈز کے برینڈ ایمبیسڈر بنتے ہیں وہ بن گئے ہیں اپنے ہی بیٹے آریان کے کپڑوں کے برینڈ ایمبیسڈر ، انہوں
نے ھال ہی میں اپنے بیٹے کے کپڑے پہن کر ایک تشہری وڈیو جاری کی. اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان کچھ کررہے ہیں اور شاہ رخ خان ان کی مدد کررہےہیں. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اس سال پٹھان فلم ریلیز ہوئی ہے ، جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کرکے بالی وڈ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیدیا ہے. تاہم آریان نے فلموں میں آنے کی بجائے بزنس کرنے کو ترجیح دی یے. ایک انٹرویو میں آریان بتا چکے ہیں کہ ان کا دھیان ایکتنگ سے زیادہ لکھنے لکھانے کی طرف ہے ہو سکتا ہے کل کو وہ ایک فلم لکھیں .