مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ :دھولر والاقبرستان ،بھنگ کےبیورپاریوں کا اڈا،100سے 200روپے پیالہ کھلے عام بکنے لگا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مہنگائی...

سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کی حافظ طلحہ سعید سے ملاقات

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ...

وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت...

5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ...

ملتان :پولیس کا سٹیج اداکارہ کے گھر پر چھاپہ،مغوی بچہ بازیاب

ملتان میں پولیس نے سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا جب تفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ سٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

رائیونڈ ،اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش گیارہ روز بعد نہرسے برآمد

پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے پر شوہر نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

قبل ازیں رائیونڈ سے لڑکے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روزرثاء اسی مقام پر دس روز سے لاش تلاش کر رہے تھے ۔زیر حراست ملزمان نے محمد زبیر کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی پولیس کے عدم تعاون پر ورثاء نے دو مرتبہ احتجاج بھی کیا تھا مگر رائےونڈ پولیس لاش برآمد نہ کروا سکی تفتیش سی آئی اے منتقل کرنے کی بات ہوئی تو آج حادثاتی طور پر اسی جگہ سے لاش برآمد ہو گئی جہاں اس کے ورثاء دس روز سے تلاش کر رہے تھے

بھارت:جنسی زیادتی کے واقعات ہر10 منٹ بعد رپورٹ ہونے لگے:تازہ واقعہ نے حقیقت کھول دی

دوسری جانب گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی اور نواں کوٹ پولیس نے مفرور ملزم خضر کو گرفتار کیا۔ملزم خضر کے خلاف مصطفی آباد تھانہ میں08 لاکھ روپے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔گلشن راوی پولیس نے عادی مجرم عادل کو گرفتار کیا عادی مجرم کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری۔ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے سے اغواء کے بعد لڑکے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم بھی دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقتول لڑکے کے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی-

پشاور: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ،2 زخمی