گورنمنٹ آف پنجاب نے صوبہ بھر میں سٹیج ڈراموں پر پابندی لگا رکھی ہے حتی کے گورنمنٹ آف پنجاب نے صوبہ بھر میں چلتے ہوئے ڈراموں کو فحاشی کی وجہ سے روکا ہوا ہے اور کسی بھی تھیٹر کو ڈرامہ کرنے کی اجازت نہیں ہے سوائے(انمول تھیٹر گجرات اور سیروز تھیٹر راولپنڈی) کو جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ وہاں کی انتظامیہ گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کو ماننے کی پابند نہیں ہے یا پھر ان کے اوپر گورنمنٹ آف پنجاب کا قانون نافذ نہیں ہوتا یا پھر انمول تھیٹر گجرات اور سیروز تھیٹر راولپنڈی والوں کے اثرورسوخ اتنے ہیں

کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے یا پھر ضلعی انتظامیہ گجرات اور راولپنڈی ملی بھگت سے حکام کی نظروں میں مٹی ڈال رہی ہیں اور سب (OK)کی آواز دے رہی ہے جس کی وجہ سے انتشار پیدا ہو رہا ہے اور گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کی توہین ہو رہی ہے ہاں اگر گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کی توہین ہو رہی ہے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اور گجرات دونوں ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کو اگر لکھی ہوئی تحریر غلط ثابت کرنی ہے تو دوسرے شہروں کی طرح انمول تھیٹر گجرات اور سیروز تھیٹر راولپنڈی بھی بند کرناچاہیے۔

اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

Shares: